
لویر دیر ) لوئر دیر پولیس نے رمضان المبارک کیلئے جامع سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا۔اس سلسلے میں ضلعی پولیس سربراہ دیر پائین ضیاءالدین احمد کی دفتر سے جاری سیکورٹی پلان کے مطابق رمضان المبارک سپیشل ڈیوٹی کیلئے 1335 سیکورٹی اہلکار ان ڈیوٹی ہوں گے،ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی،مساجد اور اہم مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہوگی اسطرح رمضان المبارک کے دوران 24 گھنٹے پولیس پٹرولنگ اور گشت کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں ہے جبکہ سحری،افطاری اور نماز تراویح کے اوقات میں عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے سمیت منظم گشت بڑھانے کی ہدایت دی گی،رمضان المبارک میں نماز تراویح کے دوران مساجد جبکہ سحری اور افطاری کے دوران منظم گشت اور سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار تعینات ہوں گے، ڈی پی او لوئر دیر ضیاءالدین احمد نے عوام سے اپیل کی کہ ماہ صیام میں پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں اور اپنے اردگرد سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔