
لوئر دیر(احسان اللہ شاکر سے)
رمضان المبارک کی بابرکت مہینے میں رش سے بچنے اور عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے
اسسٹنٹ کمشنر و ڈی ایس پی جندول کا شاندار فیصلہ، بازار ثمرباغ، معیار ، منڈہ میں صبح 6 سے شام 6 تک بڑی گاڑیوں کا داخلہ بندکردیا گیا پیرکے روز سےعملدرامد شروع ہوگی،
باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردی گئی، نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ قیمتی پھتر لیجانے والی گاڑیوں کو معیار بازار کے باہر روک دی جائیگی، خزانہ چیک پوسٹ پرجندول اور باجوڑ آنے والے گاڑیوں کو اور باجوڑ سے آنے والے بڑی گاڑیوں کو میاں کلی میں روک دی جائیگی پولیس چیک پوسٹ میاں کلی ، خزانہ بائ پاس اور تھانہ معیار کے پولیس اہلکاروں کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہےکہ پیرکے روزسے اس حکمنامے پر عملدرامد یقینی بنائی جائے گی، خلاف ورزی پر جرمانہ عائد ہوگی،