
آلمدینہ ماڈل ہائی سکول سلطان خیل میں امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں تقسیم انعامات کا سالانہ ایک پروقار تقریب منعقد کیا گیا جس میں طلباء نے اپنی ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کیا ۔تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے ہو بعدازاں طلباء نے نعتیہ کلام ۔ملی نغموں اردو انگلش تقاریر مزاحیہ خاکوں اور معاشرے میں پائے جانے والے رشوت کے رجحان اور فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی پر خاکے پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کی ۔تقریب کے مہمان خصوصی تعمیر کریٹیو بلڈر کے سی ای او حاجی ضیاءالحق تھے مہمان خصوصی نے اپنی تقریر میں طلباء پر زور دیا کہ دور حاضر میں ترقی کیلئے تعلیم کا حصول ناگزیر ہے اور تعلیم ہی قوموں کی ترقی کیلئے زینے کا کام دیتی ہے انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں اور انہیں معاشرے کا ایک مفید شہری بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں ۔انہوں نے المدینہ ماڈل سکول کی طلباء کی ذہنی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ خیبر میں معیاری اور میٹرک امتحانات میں ایک پوزیشن ہولڈر درسگاہ ہے جس کا سارا کریڈٹ پرنسپل اور اس کے کوالیفائڈ سٹاف کو جاتا ہے ۔انہوں نے سکول ھذا کے دس یتیم طلباء کی پورے سال کا فیس اور سپورٹس کیلئے سامان مہیا کرنے کا اعلان کیا ۔سکول کے منیجمنٹ ڈائریکٹر عطاءاللہ آفریدی اور پرنسپل الطاف آفریدی و حاجی زڑاور خان نے مہمان خصوصی اور آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا تقریب میں طلباء کے والدین ۔کونسلر علاقے کے عمائدین سول سوسائٹی سماجی وفلاحی اداروں کے رہنماوں اور میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھے