سوات(بیورورپورٹ) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے اشاڑے میں پٹرول پمپ پرڈاکوؤں نے حملہ کرکے فائرنگ سے چوکیدار زخمی ہوگیا ہے ۔ ڈاکو موبائل فون اور اسلحہ سمیت رقم پوٹ کر فرار ہوگئے۔گزشتہ رات نامعلوم ڈاکوؤں نے تندی خان کے پٹرول پمپ پر حملہ کردیا اورفائرنگ کرکے چوکیدار کوزخمی کردیا۔ملزمان چوکیدار سے موبائل فون، اسلحہ اور رقم لیکر فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرکے متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔