
رمضان المبارک کے مقد س مہینے میں تیمرگرہ بازارمیں سستا روٹی پراجیکٹ کا آغاز ہوگیا جسمیں روزہ داروں کوآدھی قیمت میں روٹی فراہم کی جاتی ہے جسکی وجہ سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اس سلسلے میں الخدمت فاونڈیشن دیرلوئر نے رمضان المبارک کے مقد س مہینے میں حسب روایت تیمرگرہ بازار میں سستا روٹی پراجیکٹ کا آغاز کردیاہے جسمیں روزانہ دس ہزار افراد کو آدھی قیمت پراعلی ٰ کو الٹی روٹی دی جارہی ہیں جبکہ سستاروٹی پراجیکٹ کا سکیم کا دائرہ دیرلوئر کے دیگر شہروں تک بڑھائے جائے گاالخدمت فاونڈیشن کے سستاروٹی پر اجیکٹ کا افتتاح ضلعی صدر حفیظ اللہ خاکسار نے کہا اس موقع ضلعی صدر حفیظ اللہ خاکسار جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری انجینئر حافظ یعقوب الرحمن، تحصیل تیمرگرہ کے صدر فہیم الدین، اشتیاق،سیکرٹری اطلاعات محمد علی غوری نے کہا کہ سستا روٹی پر اجیکٹ سے غریبوں کم آمدن والے افراد کو بھرپور فائدہ ہورہاہے اور روزانہ دس ہزار افراد سستاروٹی پراجیکٹ سے مستفیدہونگے انہوں نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن دیرلوئرکا مقصد یہ ہے کہ ہر موقع پر شہریوں کو سہولت فراہم کریں کیونکہ مہنگائی اور بے روزگار ی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے رمضان المبارک میں سستا روٹی سکیم عوام کیلئے بڑی نعمت سے کم نہیں۔۔۔