
رمضان المبارک میں عوام الناس کو ریلیف مہیا کرنے کے حولے سے صوبائی حکومت کی احکامات و ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب واصل خان کی ہدایات کی روشنی میں اج بمورخہ 2024۔03۔13 پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ حضرت بلال ہمراہ اے الف سی فوڈ ڈیپارٹمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر کورٹس سہیل روغانی تیمرگرہ بازار کا معائنہ کیا انسپکشن کی اولین ترجیح، ہوٹلز کی صفائی، گرانفروشی، تندور کی روٹی کا وزن اور قیمت، ایکسپائرڈ اشیائے خوردونوش، چکن کی قیمت صفائی ستھرائی تھی۔ متعدد سے شناختی کارڈ لے کر ان کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیں گی۔
2۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے خال بازار پرائس مانیٹرنگ ڈسک ٹی۔ایم۔اے خال کا دورہ بھی کیا گیا اور موقع پر ضروری ہدایات جاری کی۔ اور ساتھ ہی بازار معائنہ کے دوران متعدد کو گرانفروشی پر گرفتار کرکے ان کی خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیں گی۔