
کیا آپکو نیند نہیں آتی کیا آپ ساری رات کروٹیں بدلتے رہتے ہیں۔اور بےچینی سے ادھر ادھر ٹہلتے رہتے ہیں۔تو اسکا مطلب یہ ہے کہ آپ نیند کی کمی کا شکار ہے۔کیونکہ نیند کی کمی متعدد جان لیوا امراض بڑھاتی ہے۔جبکہ بےخوابی کی اکثر شکایت ہارٹ اٹیک اور فالج کے خطرے کی طرف اشارہ کر رہی ہوتی ہے۔بیشتر افراد کو نیند کے مختلف اعوارض کا سامنا ہوتا ہے۔جیسے بےخوابی یا خراٹوں کی شکایت جو دیگر بیماریوں کو آگے بڑھانے میں مدد دیتے ہیں۔نیند کی کمی سے متاثر جسم اپنے افعال مناسب طریقے سے کرنے میں ناکام ہوتا ہے۔جبکہ یہ کام پے توجہ کرنے کی صلاحیت بالکل متاثر ہوتی ہے۔تو کیا اکثر اپکو سونے میں دشواری ہوتی ہے۔بس ساری راتطبستر پے کروٹیں بدلتے رہتے ہیں۔اور بےچین رہتے ہیں۔اگر ہاں تو آپ کو سونے سے قبل چند مشروبات کو آزمانا چاہیے جن میں ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو جلد سونے میں مدد دینے کے ساتھ اس کا معیار بھی بہتر بناتے
ہے۔مثال کے طور پر گرم دودھ۔
گرم دودھ اچھی نیند کے حصول میں زیادہ مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اکثر کیلشیم کی کمی بےخوابی اسکی بڑی وجہ ثابت ہوتی ہے۔دودھ سے جسم کو کیلشم ملتا ہے۔اسکے علاوہ اس میں ایک اور کمپاونڈ سیروٹونین بھی موجود ہوتا ہے جس سے جو ذہن کو سکون اور آرام دیتا ہے۔
ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ جسم میں کیلشیم اور میگنیشیم کی کمی ڈپریشن اور ذہنی ٹینشن کا خطرہ بڑھاتی ہے۔ناریل کے پانی میں میگنیشیم اور پوٹاشیم موجود ہوتا ہے۔جو جسم کو پرسکون رکھتا ہے۔جو جلد سونے میں مدد دیتا ہے۔
کیلوں میں میگنیشیم اور پوٹاشیم ہوتا ہے۔اسکے ساتھ ٹرائی پیتھوان نامی امینو ایسڈ بھی پایا جاتا ہے۔جو نیند لانے والے سیروٹونین بننے میں مدد دیتے ہیں۔کیلے اور دودھ کے میکسچر میں شہد کا اضافہ اسے مزید مفید بناتا ہے۔جو مزاج پر خوش گوار اثرات مرتب کرکے میٹھی نیند کا حصول ممکن بناتا ہے۔اسکے علاوہ بادام کے دودھ میں تمام ضروری اجزاء موجود ہوتے ہیں جو ذہنی تناو پر قابو پانے میں مدد دیتے ہیں۔
جبکہ معمولی زعفران کا اضافہ اس دودھ کی اعصاب کو ریگولیٹ کرنے کی خصوصیات کو بڑھا دیتا ہے۔
ترجمہ بی بی سی نیوز