تیمرگرہ: سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے اور سرکاری ریٹ سے تجاوز پر دوکانداروں کو جرمانے

Spread the love

ڈپٹی کمشنر ضلع دیر پائین و ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز اینڈ کامرس خیبرپختونخوا کے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں رمضان المبارک کی بابرکت مہینہ میں عوام کو خوراک کی اشیاء سرکاری نرخ پر فروخت کو یقینی بنانے کے حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن کونسل دیر پائین نے تیمرگرہ بازار میں واقع میگا مارٹس، قصائیوں، سبزی و فروٹ وغیرہ کے دوکانوں کو چیک کیا ۔ سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنےاورسرکاری ریٹ سے تجاوز پرمتعلقہ دوکانداروں کے خلاف کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 1997 (ترمیم شدہ 2017) کے تحت جرمانے عاید کئے۔

مزید، ایک سپلائیر کو غیر معیاری پٹرول سپلائی کرنے پر مبلغ 50,000 روپے جرمانہ کیا۔ دو کرش پلانٹس مالکان کو خیبرپختونخوا پاور کرشر ایکٹ 2020 کے تحت 20٫000 روپے جرمانہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button