دیر پائین: بارش سے متاثرہ گھروں کے مالکان کو قدرتی آفات کے مد میں معاوضہ ادا کر دیا گیا

Spread the love

ضلعی انتظامیہ دیر پائین
وزیراعظم جناب میاں محمد شہباز شریف کے احکامات کی روشنی میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے جانب سے دیر پائین میں بارش سے متاثرہ گھروں کے مالکان کو قدرتی آفات کے مد میں معاوضہ دیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف اینڈ ہیومن رائیٹس) جناب طارق حسین نے ایڈوکیٹ جناب جاوید اختر کے ہمراہ پہلے مرحلے میں 40 متاثرہ خاندانوں کومعاوضے کے چیک دئیے جبکہ 7 افراد جو کہ غیر حاضر تھے ان کو بھی بہت جلد چیک دئے جائیں گے۔ دیر پائین کے تین افراد حالیہ بارشوں میں وفات ہوچکے تھے ان کے ورثاٗ کو بھی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے فی خاندان 20 ، 20 لاکھ روپے معاوضہ دیا گیا۔ متاثرہ افراد کے خاندانوں نے وزیراعظم جناب میاں محمد شہباز شریف اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
دیر پائین میں جن لوگوں نے پہلے سے قدرتی آفات کے مد میں معاوضے کے لئے درخواستیں جمع کئے ہیں جن کے گھر حالیہ بارش سے متاثر ہوئے۔ ریونیو فیلڈ سٹاف کے ذریعے ان گھروں کے سروے جاری ہیں سروے مکمل ہوتے ہی صوبائی حکومت اور پی ۔ ڈی ۔ ایم ۔ اے کے پالیسی کے مطابق متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button