دیر(بیورو ) ضلعی انتظامیہ کے آفسران کے گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاون , 13 قصائیوں و دیگر کو جیل بھیج دیے گئے ,تفصیلات کا مطابق رمضان المبارک میں ضلعی و تحصیل انتظامیہ اے سی ایز ,
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر آفسران نے گراں فروشوں کے خلاف مختلف بازاروں میں معائنہ کیا۔ گذشتہ روز
ضلعی انتظامیہ دیر بالا کی ہدایت پر،
شرینگل اور پاتراک بازار سے پرسوں گرفتار ھونے والے 8 گرانفروش چکن فروش،سبزی فروش اور قصائیوں کو پرائس اے سی و تحصیل مجسٹریٹ بلال نصیر نے 13 دن کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔
اسی طرح اے اے سی ہیڈکوارٹر دیر باقر علی نے بیبیوڑ، داروڑہ، جبر اور عشیرئی بازاروں کا دورہ کیا۔بازار انسپکشن کے دوران پولٹری شاپس، سبزی فروٹ شاپس، جنرل سٹورز، قصائی کے دکانوں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کا معائنہ کیا۔
گرانفروشی اور سرکاری نرخنامہ نہ رکھنے پر متعدد دکانداروں کو موقع پر جرمانہ کیا گیا۔
اس کے علاؤہ داروڑہ بازار سے پانچ قصائی گرفتار کرکے پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت پولیس سٹیشن گندیگار داروڑہ میں ایف آئی آر درج کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا۔
تمام 5 قصائیوں کو ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کے عدالت میں پیشی کے بعد جیل بھیج دئے گئے۔