دیر پائین: غیرمعیاری خوراک کے خلاف کریک ڈاؤن

Spread the love

ضلعی انتظامیہ دیر پائین
وزیراعلی خیبر پختونخواہ عوامی ایجنڈا کے تحت غیرمعیاری خوراک کے خلاف کریک ڈاون
ڈپٹی کمشنر پائن جناب محمد عارف خان کی خصوصی ہدایت پر تحصیل ادینزئی چکدرہ میں اسسٹنٹ کمشنر ادینزئی جناب محمد سہیل خان کے زیر نگرانی باب دیرچکددرہ پر رات گئے مضر صحت چپس پاپڑ و دیگر مضر صحت کھانے پینے کی اشیاء کی ترسیل کےخلاف کارروائی کی گئی۔ باب دیرچکدرہ چیک پوسٹ پر متعدد گاڑیوں کو چیک کیا گیا اور مضر صحت و ممنوعہ اشیاء کی موجودگی پر حراست میں لیکر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ایسے تمام افراد جو مضر صحت اشیاء کی ترسیل میں ملوث ہیں ان کے خلاف کاروائی کی جائیگی جس میں قید اور جرمانہ دونوں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button