
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
آج محکمہ صحت اور پولیو تحقیقاتی ٹیم نے دیر پائین کا دورہ کیا۔ پولیو تحقیاتی ٹیم نے محکمہ صحت کے احکام اور ڈپٹی ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر کے ساتھ میٹنگ کی۔
بعد ازاں پولیو تحقیاتی ٹیم ڈاکٹر جہانگیر( نمائیندہ پرونشل ایمرجنسی اپریشن سنٹر) ڈاکٹر خواجہ عرفان (ایریا کوارڈینیٹر ڈبلیو ایچ ۔او) ڈاکٹر انور جمال (ای۔ پی ۔ ائی کوارڈنیٹر) ڈاکٹر ولی خان (ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دیر پائین ) ڈاکٹر نور حمید اور این سٹاف آفیسر نے ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب واصل خان کے ساتھ میٹنگ کی ۔ میٹنگ میں پولیو وائیرس کے حوالے تمام ضلع میں سروے اور نمونے لینے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈر اور محکمہ صحت دیر پائین مربوط حکمت عملی اپنائے۔