
ڈپٹی کمشنر واصل خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ ڈاکٹر نداء اقبال نے بلامبٹ/تیمرگرہ بازار کا تفصیلی وزٹ کیا ۔بدوران وزٹ لائوسٹاک اہلکار ان کے ہمراہ تمام دودھ فروشان کے دودھ اور دہی کے سیمپل لے کر ٹیسٹ کرنے کے بعد جن دوددھ فروشان کے دودھ/دہی کے کوالٹی میں فرق پایا گیا ان کے خلاف سخت قانونی کاروائ کی جائے گی ۔ بعد میں تمام دکانوں جنرل سٹورز ،سبزی فروش ،فروٹ فروش قصائیوں کی صفائی ،نرخ نامے اشیائےخوردنوش کے کوالٹی اور کوانٹٹی چیک کی ۔جن کی صفائی اور نرخنامے میں فرق تھا ان سے قومی شناختی کارڈ ضبط کرلی۔ ۔اور ہدایات جاری کر دی کہ تمام دوکانداران صفائی کا خاص خیال رکھیں صوبائی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ قیمتوں پر اشیائے خردنوش فروخت کریں اور نرخ ناموں کو دوکان کے پرنٹ پر اویزاں رکھیں اور ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کریں ۔بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔