
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب واصل خان کا آج 19 مارچ 2024 بوقت 12:00 بجے رمضان پرائیس کنٹرول کے حوالے سے اپنے دفتر میں میڈیا ٹاک / پریس کانفرنس ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے صوبائی حکومت کے احکامات اور ضلعی انتظامیہ دیر پائین کی جانب سے ان اقدامات کی عملی نفاذ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا ۔
ضلعی انتظامیہ ، محکمہ فوڈ ، محکمہ لائیو سٹاک ، کنزیومر پروٹیکیشن کونسل ، ہلال فوڈ اتھارٹی، محکمہ زراعت نے سرکاری نرخنامے پر عمل درآمد ، ڈسٹرکٹ پرائیس مانیٹرنگ کنٹرول روم ، پرایس مانیٹرنگ ڈیسک ، پرائیس مانیٹرنگ ٹیمز ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نرخناموں کی تمام بڑے بازاروں میں انسٹالیشن ، سب ڈویژنل پرایس کنٹرول رومز ، تمام سٹیک ہولڈر کے رمضان پرایس ویٹس ایپ گروپ ، شہریوں کے لئے اپنے شکایات درج کرنے کے لئے وٹس ایپ کمپلینٹ سیل ، ذبح خانوں کی مانیٹرنگ ، معیاری گوشت ، دودھ کی فراہمی اور پرایس کنٹرول کے حوالے سے پرایس مجسٹریٹس کے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
۔ اسسٹنٹ کمشنرز/ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں گزشتہ ہفتے کے دوران 1288 دکانوں کو چیک کئے، 132 دکانداروں کے خلاف کاروائی کی گئی ، 32 دکانداروں / قصائیوں کے خلاف ایف ۔ آئی ۔ آر درج کی گئی جبکہ 14 دکانداروں کو سرکاری نرخنامے کی مسلسل خلاف ورزی اور ںاقص ملاوٹی خوراک فروخت کرنے پر جیل بھیج دیا گیا۔
۔ بریفنگ کے آخر میں ڈپٹی کمشنر نے تمام صحافیوں سے تجاویز اور فیڈ بیک لی۔ تمام تجاویز کی جامع رپورٹ مرتب کرکے مذید کاروائی کے لئے تمام سٹیک ہولڈر کو بھیجا جائے گا۔
۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔
بریفنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) جناب جان محمد نے بھی شرکت کی۔