ضلعی انتظامیہ لوئر دیر نے رمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں سرکاری نرخنامے پر عمل درآمدنہ کرنے اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش کی فروخت پر کاروائی کرتے ہوئے دس مختلف دکانوں کو سیل کر دیا جبکہ 14دکانداروں کو سزا دی گئی دکانداروں کو جرمانہ کرتے ہوئے دو لاکھ 60ہزار روپے قومی خزانہ میں جمع کر دئے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لوئر دیر محمد واصل خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس جان محمد کے ہمراہ ڈی سی کانفرنس میں پر یس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں 1288دکانوں کو چیک کیاگیا جس میں 132مختلف تاجرز کے خلاف کاروائی سمیت 32تاجروں کے خلاف مختلف مقدمات درج کیے انھوں نے کہاکہ سرکاری نرخنامہ پر عمل درآمد نہ کرنے کی پاداش میں دس دکانوں کو مکمل سیل کیاگیا اور 105دکانداروں کو ائندہ کیلئے متنبہ کیاگیا انھوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی واضح ہدایات کی روشنی میں ضلع میں ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف گھیراتنگ کیا ہوا ہے جبکہ قصائیوں کو پابند کیاگیا ہے کہ جانوروں کی ذبح مذبح خانے کے علاوہ باہر جانوروں کی ذبح کرنے کی قعط اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ سرکاری ریٹ پر گوشت،دودھ اور دیگر اشیائے خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنانے کیلئے 8پرائس کنٹرول ڈیسک قائم کردی گئی جبکہ ضلع کے تمام مجاز مجسٹریٹ روزانہ کی بنیاد پر بازاروں اور مارکیٹوں کا اچانک معائنہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے انھوں نے کہاکہ ضلع کے تمام تاجروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ نمایاں جگہ پر بڑے پینا فلکس پر سرکاری نرخنامہ آویزاں کرئے خلاف ورزی پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ڈپٹی کمشنر محمد واصل خان کا کہناتھاکہ گذشتہ ہفتے میں منافع خوروں کے خلاف کریک ڈوان کرتے ہوئے دولاکھ ساٹھ ہزار روپے قومی خزانے میں جمع کیے ہیں اور گراں فروشوں کے خلاف کسی قسم کی کوئی نرمی برتی نہیں کی جائے گی انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ جو بھی تاجر قصاب سرکاری نرخنامہ پر عمل درآمد نہیں کرتے تو رمضان پرائس کنٹرول روم یا واٹس ایپ کے زریعے بلاخوف شکایت درج کر سکتے ہیں