
سوات(بیورورپورٹ) سوات میں مٹہ پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے رات کی تاریکی میں گن پوائنٹ پر پٹرول پمپ کو لوٹنے اورچوکیدارکو زخمی کرنے والے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ ایس پی اپر سوات عطاءاللہ شمس نے ایس ڈی پی او خوازہ خیلہ شہنشاہ خان اور ایس ایچ او مٹہ سیف اللہ خان کے ہمراہ پولیس سٹیشن مٹہ میں میڈیا سے کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 09 مارچ کو اشاڑے مٹہ میں رات کی تاریکی میں دو نقاب پوش ملزمان نے آکر اسلحہ کی نوک پر چوکیدارعبدالخالق کو یرغمال بناکر موبائل فون اورریفیٹر 12 بور لوٹ کر اس پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے تھے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر جدید ٹیکنیکل طریقے سے واقعے میں ملوث ملزمان خورشید ولد میاں وزیر زادہ ساکن برہ درشخیلہ اور اسامہ ولد علی بہادر ساکن شوخدرہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چھینا گیا اسلحہ ریفیٹر 12 بور برآمد کر لیا ہے اور ملزمان سےمزید تفتیش جار ی ہے۔