ایڈیشنل ایس پی سوات کی سربراہی میں ڈی پی او آفس میں میٹنگ کا انعقاد

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کی سربراہی میں ڈی پی او آفس میں میٹنگ انعقاد کیا گیا جس میں لوئر سوات کے تمام محرران تھانہ جات و چوکیات نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے تمام محرران کو موجودہ سیکیورٹی صورتِحال کےحوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہ کہا اپنے اپنے تھانوں اور چوکیات کی سیکیورٹی کا خصوصی خیال رکھا جائے، مین گیٹ، واچ ٹاور اور دیگر پوائنٹس پر موجود سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات جوانوں کو وقتاً فوقتاً چیک کیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام پولیس جوانوں کو ڈیوٹی پر جانے سے قبل سیکیورٹی کے حوالے سے ہدایات جاری کریں اور ان کے سیکیورٹی گیئرز کو بھی لازمی چیک کیا جائے۔ ایڈیشنل ایس پی سوات نے کہا کہ سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور کوئی جوان اگر ہیلمٹ و جیکٹ کے بنا پایا گیا یا تھانہ یا چوکی کی صفائی ناقص پائی گئی یا رجسٹرات کی تکمیلات میں کمی و بیشی پائی گئی تو اس محرر کیخلاف قانونی سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button