
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب واصل خان کی ہدایات کی روشنی میں اے ڈی سی ریلیف طارق حسین نے تحصیل ادینزائی کے مختلف بازاروں کا تفصیلی وزٹ کرکے دودھ ، سبزی فروٹ ، گوشت اور دیگر اشیائے خوردونوش کی کوالٹی اور قیمتیں چیک کر کے دکانداروں کو تاکید کی کہ سرکاری نرخنامہ کے مطابق قیمتیں چلائیں ساتھ میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں
جبکہ گران فروشی پر متعدد دوکانداروں سے قومی شناختی کارڈ ضبط کر کے خود ساختہ گران فروشی کے زمرے میں موقع پر جرمانہ کیا گیا۔
صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف کو پرائیس مجسٹریٹ پاور تفویض کی گئی۔