
بونیر (اے ار عابد سے) شہریوں کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مردان کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سعید اللہ جان اسسٹنٹ کمشنر میڈم عائشہ طاہر،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکواٹر جنید خالد اور کینٹ ایگزیکٹیو آفیسر نے بینک روڈ اور پار ہوتی میں عارضی تجاوزات کے خلاف کاروائی کی ہے۔ایڈشنل ڈپٹی کمشنر مردان نے شہریوں کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے عارضی تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سڑک کے کناروں، فٹ پاتھ پر دکانوں کے سامنے کئے گئے تجاوزات کو ختم کروادیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ بازار میں تجاوزات سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے تاہم مستقبل میں تجاوزات مافیہ کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سعیداللہ جان نے دکانداران کو سختی سے ہدایات جاری کی ہے کہ وہ عارضی و پختہ تجاوزات کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر روزانہ کی بنیاد پرکاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔