
دیر(بیورو رپورٹ) شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں تین روزہ قومی کانفرنس اختتام پذیر
پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سید عبدالخالق جان نے کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر منتظیمن کو مبارکباد دی۔
اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کرک یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ناصرالدین، پرو وائس چانسلر ایس بی بی یو ڈاکٹر سید عبدالخالق جان، لایبریرین آف پاکستان سپریم کورٹ ڈاکٹر سلیم احمد،ڈاکٹر سعیداللہ جان، اور ذیشان اللہ نے کانفرنس کو جامعہ کیلئے سنگ میل قرار دیتے ہوئےان موضوعات پر مستقبل میں سیمینارز، ورکشاپس اور کانفرنسز کے انعقاد کو ناگزیر قرار دے دیا۔ جامعہ شرینگل کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سید عبدالخالق جان نے شعبہ کمپیوٹر ساینسز اور لایبریرین اسرا الدین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ موجودہ ٹکنالوجی کے دور میں لایبریری، انفارمشن ساینس اور دیگر شعبوں میں اے آئی کا استعمال ممکن بنانے اور اس سے متعلق کانفرنس میں دی گئ معلومات اور راہنمائی کے بدولت قابل عمل بنانے سے تعلیمی میدان میں انقلاب آیگی۔ کانفرنس میں طلباء اور اساتذہ کا اس سے متعلق تحقیقی مقالے اور تجربات پیش کئے گئے جسے جامعہ شرینگل کے شعبہ جات اور طلباء کیلئے انتہائی اہم پیش رفت سمجھتا ہو اور اس عزم کا اظہار کرتا ہو کہ مستقبل میں ایسے کانفرنسز کا انعقاد تسلسل سے منعقد کئے جاینگے۔ کانفرنس کے دوسرے دن شرکاء کو سیاحتی مقام دیر کے ماتھے کا جھومر وادی کمراٹ کا دورہ کروایا، شرکاء نے کوہستان کے بلند و بالاگھنے پہاڑوں کے دامن اور دریائے پنجکوڑہ کے کنارے سفر کا لطف اُٹھایا اور وادی کمراٹ کے قدرتی حسن سے لطف اندوز ہوئے۔ کانفرنس کے اختتام پر شرکاء اور متظمین میں توصیفی اسناد اور شیلڈز تقسیم کئے گئے۔