سوات: یونیورسٹی آف سوات اور IUCPSS کے درمیان شراکت کی تقریب، طلباء کے لیے مواقع فراہم کرے گی

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)یونیورسٹی آف سوات نے انٹر یونیورسٹی کنسورشیم فار پروموشن آف سوشل سائنسز پاکستان (IUCPSS) کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرکے باضابطہ طور پر پاکستانی یونیورسٹیوں کے سب سے بڑے نیٹ ورک اور اسٹوڈنٹس سوسائٹیز نیٹ ورک میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب سوات یونیورسٹی میں منعقد کی گئی۔ایم او یو پر سوات یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر اور IUCPSS پاکستان کے نیشنل کوآرڈینیٹر محمد مرتضیٰ نور نے دستخط کئے۔ اس شراکت داری کے تحت مختلف سرگرمیوں پر مل کر کام کیا جائے گا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے پرامن اور روادار کیمپس کے ماحول کو پروان چڑھانے میں اس طرح کے اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے بھرپور پور تعاون کا یقین دلایااورکہاکہ اس بڑے نیٹ ورک میں شمولیت ہمارے طلباء کے لیے امن اور بقائے باہمی کو فروغ دینے والی بامعنی سرگرمیوں میں مشغول ہونے کے بے شمار مواقع فراہم کرے گی۔IUCPSS کے نیشنل کوآرڈینیٹر محمد مرتضیٰ نور نے سماجی علوم کی تعلیم کو بڑھانے اور یونیورسٹیوں کے درمیان باہمی تعاون کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے کنسورشیم کی لگن پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی آف سوات کے ساتھ ہماری شراکت داری ذمہ دارانہ شہریت اور امن کو فروغ دینے کے ہمارے مشترکہ وژن کا ثبوت ہے۔ ہم مشترکہ تقریبات اور پروگرام منعقد کرکے طلباء کو مواقع فراہم کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button