
سوات(بیورورپورٹ)سوات میں مٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر سے چوری کرنے والے چوروں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کاچوری شدہ سونا اورنقد رقم برآمد کرلی ۔ واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل بھی پولیس نے قبضے میں لے لی ۔ایس ایچ او تھانہ مٹہ بخت زادہ خان کے مطابق دو روز قبل عبیدشاہ سکنہ سمبٹ چم نے اپنے گھر سے چوری ہونے کی رپورٹ درج کرائی تھی ۔جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے جدید خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے ملزمان عباس ولد شیر محمد اور حبیب اللہ ولد محی الدین ساکنا ن سمبٹ چم کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چوری شدہ طلائی زیورات ایک عدد ہار، ایک عدد پانزیب، گیارہ عدد انگھوٹھیاں ،چار جوڑے بالیاں ،ایک عدد پھول اور نقد رقم ایک لاکھ پچیس ہزارروپے برآمد کرلئے ہیں جبکہ ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل بھی برآمدکرلی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔