
بونیر(عابد سے) اے ڈی سی ریلیف و انسانی حقوق سید اکرم شاہ نے ٹی ایم اے ڈگر کی جانب سے ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈگر کے پاس سڑک کنارے خالی جگہ پرتیار کردہ گرین بلٹ میں پودا لگایا اور گرین کلین پاکستان میں اپنا حصہ ڈالا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے ڈی سی نے ٹی ایم اے او ڈگر افسر علی خان کو داد دیا کہ دلچسپی لے کر ضلع کے بڑے ہسپتال کے پاس گرین بلٹ بنایا اور اس کار خیر میں ان کو بھی موقع فراہم کیا کہ وہاں پودے لگائیں۔انہوں نے ٹی ایم اے ڈگر کے کار پارکنگ عدالت چوک میں پہلی بار پودے لگانے کو اچھا اقدام قرار دیا اور امید لگائی کہ دوسرے ٹی ایم او اور محکموں کے سربراہان بھی پودے لگا کر وطن کی خوبصورتی میں اپنا اپنا حصہ ڈالیں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں حجروں اور مارکیٹ و دکانوں کے پاس خالی جگہ پر پودے لگائیں اور پھولوں کے گملے رکھیں تاکہ اس پاس خوبصورت اور ماحول اور فضاء خوش گوار رہیں اور روح خوشی محسوس کریں۔