دیر بالا: پولیس کی موت کے سوداگروں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بڑی کاروائی

Spread the love

دیربالا( نمائندہ نوائے دیر)
دیر بالا پولیس کا موت کے سوداگروں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بڑی کاروائیاں۔۔۔*

01 ضرب بندوق، 01 ضرب پستول اور چرس برآمد، 03 منشیات فروشان سمیت 47 ملزمان گرفتار۔۔۔

تفصیلات کے مطابق دیر بالا پولیس نے امن و آمان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے خاطر دیر کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا۔

جبکہ تھانہ واڑی، شرینگل اور کلکوٹ پولیس نے موت کے سوداگروں/منشیات فروشوں کو چرس سمیت گرفتار کر کے ملزمان کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کر لیے گئے۔

اسی طرح تھانہ براول پولیس نے دوران پیدل گشت بامسلح اشخاص کو نہایت حکمت عملی سے قابو کر کےان کے قبضہ سے 01 ضرب بندوق، 01 ضرب پستول بمعہ چارجر اور 06 عدد کارتوس برآمد کر لیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button