
چترال اپر چترال پولیس کا آور لوڈنگ کرنے والے ڈرائیور حضرات، بغیر ہیلمٹ والے، بغیر سائلنسر، اور کالے شیشوں والے گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چترال اپر ٹریفک پولیس ڈی پی او جناب محمد عتیق شاہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر امیر شاہ کی نگرانی میں کاروائی کرتے ہوئے اور لوڈنگ کرنے والے ڈرائیور حضرات، بغیر ہیلمٹ والے بائیکرز، بغیر سائلنسر والے بائیکرز اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔
انچارچ ٹریفک پولیس چترال اپر عطاء الرحمن نے مختلف ٹیمیں تشکیل دیکر متعدد گاڑیوں کے مالکان کو بھاری جرمانے کئے۔
اس موقعے پر آر ٹی اے کے اہلکار بھی ٹریفک پولیس چترال اپر کے ساتھ تھے جو بغیر رجسٹریشن والے گاڑیوں کی چیکینگ کررہے تھے۔
ٹریفک پولیس نے تمام بائیکرز مزید تنبیہہ کی کہ صوبائی حکومت نے جرمانے کی رقم کو دگنا کیا ہے لہذا خود کو مالی نقصان سے محفوظ رکھے اور اپنی جان کی حفاظت کریں۔
چترال اپر پولیس