بونیر: انجمن کاشتکاران تمباکو کے صدر کا بلیک میلنگ کے الزامات پر لاتعلقی کا اظہار

Spread the love

بونیر(اے ار عابد سے) انجمن کاشتکاران تمباکو کے صدر حاجی حمیدالرحمان جنرل سیکرٹری انور شیر خان دلفروز خان سردار جہان اور اکبر جہان کے ھمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے یوئے انجمن کاشتکاران نامی تنظیم سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے اور انجمن کاشتکاران کے نام سے تمباکو کمپنیوں اور انتظامی افسران کو بلیک میل کرنے کا الزام لگایا ہے اور تمباکو فی کلو نرخ کو لے کر تمباکو زمینداروں تمباکو کمپنیوں اور ضلعی انتظامیہ کے مابین تصادم کی صورتحال پیدا کرنے کے عمل پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس کو تمباکو کاشتکاروں کے لئے مسائل و مشکلات پیدا کرکے زاتی مفادات کے حصول کا بھی الزام لگایا ہے۔
انجمن کاشتکاران تمباکو کے صدر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ صرف انجمن کاشتکاران تمباکو رجسٹرڈ ہے اور تمباکو کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتا ہے۔نہوں نے تمباکو نرخ کے حوالے سے اے ڈی سی ریلیف سید اکرم شاہ کے زیر صدارت اجلاس کے فیصلوں کو تمباکو کاشتکاران کے لئے بہتر قرار دئے ہیں اور موقف اپنایا ہے کہ تمباکو بورڈ تمباکو کمپنیوں اور تمباکو کاشتکاروں کے درمیان معاملات خوش اسلوبی سے طے پائے ہیں جس کے لئے انجمن کاشتکاران تمباکو اے ڈی سی ریلیف تمباکو بورڈ تمباکو کمپنیوں اور تمباکو کاشتکاران کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انجمن کاشتکاران تمباکو کے صدر حاجی حمیدالرحمان نے امسال تمباکو فی کلو نرخ اوسطاً 919.67 روپیہ سے کسی صورت کم نہ ہونے کی یقین دھانی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور تمباکو کمپنیوں سے ایگریمنٹ کے بعد سر پلس تمباکو اسی نرخ پر خریدنے قدرتی افات سے متاثرہ تمباکو کاشتکاران کو ریلیف دینے انکے ادویات اور کھاد جے قرضوں کو معاف یا کم کرنے کے مطالبات کو بار بار دھرایا ہیں اور امید لگائی ہے کہ تمباکو کمپنیاں تمباکو کاشتکاران کے ساتھ بھر پور تعاون اور مدد کریگی راکہ تمباکو کاشتکاران اس واحد نقد اوور فصل کی کاشت جاری رکھے اور معیار کو مذید بہتر کرنے کے لئے پوری دل لگی سے محنت جس سے تمباکو کاشتکاران کی رزق حلال اور تمباکو کمپنیوں کا کاروبار چلتا رہے اور حکومت کو کروڑوں روپیہ سیس ٹیکس کی مد میں بھاری امدن ہوتی رہیں اور ملک ترقی کریں اور عوام خوشحال ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button