
لوئیر دیر) شہید وقار احمد اینڈ انصار ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ویلج کونسل اصیلو رباط درہ میں یتیم اور غریب بچوں کی تعلیمی اخراجات اٹھانے کے ساتھ علاقے مسائل اپنے مدد آپ کے تحت حل کرانے کیلئے پورے علاقے میں فلاحی کام شروع کرنے کافیصلہ کرلیا جبکہ اس حوالے پورے علاقے میں اپنی تنظیم نو بھی مکمل کی اس سلسلے میں شہید وقار احمد اینڈ انصار ویلفیئر فاؤنڈیشن کا ایک تقریب مدرسہ ابن عباس ٹانگوباغ کوراورء رباط درہ میں منعقد ہوئی جسمیں ویلج کونسل اصیلو رباط درہ کے تمام علاقوں کے مشران نے شرکت کی اس موقع پر درجنوں رضاکاروں نے شہید وقار احمد اینڈ انصار ویلفیئر فاؤنڈیشن میں شمولیت اخیتار کی اس موقع پر شہید وقار احمد اینڈ انصار ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر رفیع اللہ،مہتمم مدرسہ ابن عباس مولانا جہانگیر اور علاقائی مشرانوں میں سے شاہ زمین خان،عثمان خان،زور عالم خان،قاسم جان اور ویلج کونسل کے ہر ایک گاوں کے جنرل سیکٹری جس میں ابراھیم،زیبر خان مکرم زیب،ناصر خان،عمرواحد،عبداللہ،سید اللہ دیگر نے کہا کہ شہید وقار احمد اینڈ انصار ویلفیئر فاؤنڈیشن نوجوانان کی شرکت اس بات کی ثبوت ہے کہ نوجوانان اپنے مدد آپ کے تحت علاقے کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ علاقے میں بہت جلد ایمبولینس سروس کا آغاز کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اب تک درجنوں یتیم خاندانوں میں پیکجز تقسیم کئے ہیں انہوں نے کہا کہ تنظیم نے یتیم اور غریب طلباء کی تعلیمی اخراجات کا بھی بیڑہ اٹھا رکھا ہے انہوں نے کہا کہ نوجوانان اپنے علاقے سے منشیات کی لعنت پاک کرکے دم لیں گے اور نوجوانان خوشی اور غمی کی تقریبات میں پورے علاقے میں بلا تفریق خدمت کرتے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا اس موقع پر انہوں نے مقامی مشران اور اپنے علاقے اوورسیز پاکستانیوں سے بھرپور تعاون کرنے کا اپیل کیا اور ساتھ ساتھ شکریہ بھی ادا کیا۔۔۔۔