لوئر دیر: 8 نانبائیوں کےخلاف فوڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Spread the love

لوئر دیر میں 8 نانبائیوں کےخلاف فوڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ۔ ڈپٹی کمشنر ضلع دیر لوئر واصل خان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر / اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ (ضلع دیر پائین) کاشف احسان کے زیرِ نگرانی ریاض احمد ( اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر) اور شبیر احمد (فوڈ انسپکٹر) نے شہید چوک تیمرگرہ اورمین اڈہ تیمرگرہ پر واقع مختلف نانبائیوں کے دوکانوں کو چیک کیا۔ سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے اور کم وزن روٹی فروخت کرنے پر8 نانبائیوں کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانہ میں ایف- آئی – آر درج کردی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button