دیر پائین: پہلا انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح

Spread the love

ضلعی انتظامیہ دیر پائین
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب واصل خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ جناب جان محمد اور ایم پی اے جناب اعظم خان اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ملک شہزاد طارق کے ہمراہ ” پہلا انصاف یوتھ کرکٹ لیگ رانی” کا افتتاح کردیا۔
۔ ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے اعظم خان نے فیتہ کاٹ کر ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ کھلاڑیوں کا مہمان خصوصی سے تعارف کرایا گیا۔
۔ ضلعی انتظامیہ کا یوتھ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے تحصیل کی سطح پر پہلا انصاف کرکٹ۔ٹورنامنٹ۔کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ ٹورنامنٹ میں کل 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں اور ملکی و غیر ملکی سطح پر سپورٹس میں نئی ٹیلینٹ کو سامنے لانے کے لیے کوشاں ہے۔
۔ دیر پائین میں سپورٹس ٹیلینٹ
کی کمی نہیں ۔ دیر پائین کا خطہ کھیلوں کے حوالے سے کافی زرخیز ہے اس وقت دیر پائین کے کھلاڑی ملکی و غیر ملکی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔
۔ ضلعی انتظامیہ دیر پائین کے دوسرے تحصیلوں میں بھی مختلف سپورٹس ایونٹس کا انعقاد کریں گے اور اگلے مرحلے میں اس کو وسعت دے کر ضلعی سطح پر ٹورنامنٹس منعقد کی جائیگی۔
۔ ڈپٹی کمشنر نے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے اور سپورٹس ایونٹ کے انعقاد پر یوتھ آفیسر دیر پائین ملک شہزاد طارق کے ویژن کو سراہا۔
۔ ٹورنامنٹ کے پہلے روز شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی اور میچ سے لطف اندوز ہویے۔
۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button