
دیر(بیورو رپورٹ) حلقہ پی کے 13 دیر سے نومنتخب پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی و ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف اپر دیر محمد انور خان کے گھر کے قریب نامعلوم افراد نے رات ساڑھے گیارہ بجے دستی بم پھینک کا حملہ کیا جس سے کھڑی گاڑی کو نقصان پہنچا,تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعات کے مطابق گذشتہ شپ پی ٹی آئی سے منتخب آزاد کے رکن صوبائی اسمبلی محمد انور خان کے گھر پر نامعلوم افراد نے رات گیارہ بجکر 30 منٹ کے قریب دستی بم پھینکا جس سے گھر پر موجود گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا, محمد انور خان نے بتایا کہ واقعے کے وقت میں گھر پر بلکہ شرینگل میں ایک تقریب میں موجود تھا جس کی اطلاع مجھے گھر سے رشتہ داروں نے دی ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد پولیس , مقامی افراد اور دیگر لوگ گھر پہنچ گئے تھے۔ انور خان کا کہناتھا کہ معاملہ کے ابتدائی تحقیقات کرنے کیلئے سی ٹی ڈی سمیت دیگر خفیہ ایجنسیوں اور پولیس نے جائے وقوع کا دورہ کیااور جائے وقوع کا معائنہ کرکے شواہد اکٹھا کرلئے,تاہم صبح جب خبر پھیل گیا تو مختلف علاقوں سے لوگون اور کارکنوں کی بڑی تعداد خیریت دریافت کرنے گھر آرہے ہیں, محمد انور خان نے کہا پولیس اور سی ڈی معاملے کی تحقیقات کررہی ہیں, امید ہے کہ خیر کی کوئی خبر نکل آئے گا۔انہوں خیریت دریافت کرنے آنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا تو کسی رنجش و عداوت بھی نہیں ہے۔ اللہ کے بعد مزید کام حکومت , پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی ہے جو اس واقعے کی انکوائری کررہا ہے۔