
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
آج ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر دیر پائین جناب واصل خان نے تحصیل بلامبٹ چیئرمین ضمنی انتخابات کے سلسلے میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج انڈھیری ،۔ کوٹو حاجی آباد اور دوسرے پولنگ سٹیشنوں کے دورے کئے
۔ ڈپٹی کمشنر نے انتخابی عملہ ، سیکورٹی پر مامور پولیس اور دیر لیویز کے جوانوں سے ملاقاتیں کئیں اور پولنگ پروسس اور امان و امان کا جائزہ لیا۔
۔ انتخابی عملہ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے کوڈ آف کنڈکٹ اور ضلعی انتظامیہ کے جانب سے جاری کردہ دفعہ 144 پر سختی سے عمل در آمد کرنے کی ہدایات کی۔
۔ تحصیل بلامبٹ کے 99 پولنگ سٹیشنوں میں ووٹنگ کا عمل پر امن طریقے سے جاری ہیں۔
۔ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی
۔ ڈپٹی کمشنر آفس میں الیکشن کنٹرول روم کو ابھی تک کسی قسم کی شکایت یا ناخوشگوار واقعی کی اطلاع نہیں ملی۔