چکدرہ:سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی پروگرامات میں مجمع زیادہ دکھانے کی کوشش ناکام

Spread the love

چکدرہ(بیورورپورٹ)ادینزئی سوشل میڈیا پرپی ٹی آئی پروگرامات میں مجمع زیادہ دکھانے کی کوشش ناکام۔

اندرونی اخلاف کیوجہ سے پی ٹی آئی ووٹ تقسیم ہونے کاخطرہ۔

گزشتہ روز ہونے والے پروگرامات میں لوگوں اور پارٹی ورکرز کی تعداد انتہائی کم تھی،دوسری جانب ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر طارق حسین نےادینزئی الیکشن مہم میں سرکاری گاڑی اور وسائل کے استعمال پر تحصیل ادینزئی کے چئیرمین فیروزشاہ کے زیراستعمال سرکاری گاڑی واپس لی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے پروگرامات میں ورکرز نے کم تعداد میں شرکت کی،پروگرامات میں کارکنوں کی کم تعداد میں شرکت پر قیادت بھی نالاں ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے ادینزئی کےیونین کونسل اوچ،چکدرہ،کوٹیگرام اور باڈوان میں پروگرامات کا اہتمام کیا تھا۔پروگرامات میں ورکرز نے کم تعداد میں شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق ادینزئی میں پارٹی کی اندر اختلافات کیوجہ سے پروگرامات میں کارکنان نہیں آئے۔

ان اختلافات کی وجہ سے پی ٹی آئی ادینزئی کو الیکشن میں ووٹ تقسیم ہونے کا خطرہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button