
دیر(بیورو رپورٹ)ڈی پی او دیر بالا وقار احمد کی ہدایت پر ضلع دیر بالا میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کے خاطر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کےدوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز غیر قانونی اسلحہ برآمد، جبکہ دیگر مختلف کاروائیوں کے دوران 50 ملزمان گرفتار,پولیس ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او دیر بالا وقار احمد کی خصوصی ہدایت پر ضلع دیر بالا میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کے خاطر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقاد کیا گیا۔ دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز مختلف علاقہ جات میں مجرمان اشتھاریوں، منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ، مشکوک اشخاص، جنگلات کی کٹائی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیاں کی گئی اور علاقہ معززین و مشران کے ساتھ ملاقات میں ہدایت دی کہ اپنے اپنے علاقوں میں جہاں کہیں بھی غیر قانونی سرگرمی نظر آئے تو فوراً مقامی پولیس کو اطلاع دیں۔ جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت مختلف مقامات چیک کر کے 08 مشتبہ افراد گرفتار کر لیے گئے، کاروائی انسدادی کے غرض سے 34 ملزمان پابند ضمانت ہوئے۔ اسی طرح تھانہ تھل پولیس نے غیر قانونی اسلحہ ایمونیشن کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 01 ضرب پستول، 02 عدد چارجرز اور 24 عدد کارتوس برآمد کر کے ملزم کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کر لیا۔