شدید بارشوں کی وجہ سے دیر تیمرگرہ شاہراہ کھنڈارت میں تبدیل

Spread the love

لوئیر دیر
شدید بارشوں کی وجہ سے دیر تیمرگرہ شاہراہ کھنڈارت میں تبدیل ہوچکا ہے جسکی وجہ سے پانچ اضلاع کے لاکھوں آبادی شدید مشکلات کا شکار ہوگئی ہے شدید بارشوں نے دیر تیمرگرہ شاہراہ کا حلیہ بگاڑ دیا ہے دیرتیمرگرہ شاہراہ پر پانچ اضلاع کے لاکھوں آبادی کا انحصار ہے
لیکن اس کے باوجوددیرتیمرگرہ شاہراہ پر گزشتہ کئی سالوں سے دوبارہ تعمیر ومرمت کا کام نہ ہوسکا جسکی وجہ سے دیرتیمرگرہ مین شاہراہ بڑے بڑے کھڈوں اور گھڑوں میں تبدیل ہوچکا ہے اورکھنڈارت کا منظر پیش کررہا ہیں جبکہ مین شاہراہ پر نکاسی آب کی ناقص صورتحا ل سے بارش اور ندی نالیوں کا پانی مین شاہراہ پر کھڑا رہتا ہے جسکی وجہ سے دیرتیمرگرہ شاہراہ کی حالت زار مزید خراب ہوچکی ہے اور اس پر سفر کر نا عذاب بن گیا ہے مین شاہراہ کی حالت زار خراب ہونے کی وجہ سے اس پر ٹریفک جام بھی روزمرہ کا معمول بن گیا ہے جسکی وجہ سے منٹوں کاسفر گھنٹوں میں طے کیاجاتا ہے سابق پی ڈی ایم حکومت نے دیرتیمرگرہ مین شاہراہ کی دوبارہ تعمیر ومرمت کیلئے 1300ملین روپے منظو ر کئے تھے لیکن اس کے باوجود شاہراہ پر تعمیراتی کام تاحال مکمل نہ ہوسکا اور تعمیراتی کام ادھراچھوڑ دیاگیاہے جبکہ شاہراہ کی ابتر صورتحال کی وجہ سے اس پرٹریفک حادثات بھی روزمرہ کا معمول بن گئے ہیں علاقے کے عوام نے حکومت سے پروزمطالبہ کیا ہے کہ دیرتیمرگرہ مین شاہراہ کی ہنگامی بنیادوں دوبارہ تعمیر ومرمت کی جائے تاکہ علاقے کے عوام کو درپیش مسائل ومشکلات کا خاتمہ ہوسکے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button