لوئر چترال: ڈی۔پی۔او کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

Spread the love

تھانہ ایون کی بہترین حکمت عملی دیسی شراب سٹی چترال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت حسن اللہ کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ ایون SI بلبل حسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران ناکہ بندی ملزم عبدالطیف ولد نور شاہدین سکنہ پڑاروغ رمبور کو 13.5 لیٹر دیسی شراب (انگوری شراب) سٹی چترال اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

مزید تفتیش کرکے شراب اسمگلنگ میں ملوث مرکزی ملزم میجر ولد کرنیل سکنہ پڑاروغ رمبور کو بھی گرفتار کرلیا۔

ملزمان گرفتار, مزید تفتیش جاری

لوئر چترال پولیس کا عزم, منشیات سے پاک لوئر چترال

شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ لوئر چترال پولیس.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button