انسٹیٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹل سپورٹس فیسٹیول 2024

زرعی یونیورسٹی پشاور

Spread the love

زرعی یونیورسٹی پشاور کے انسٹیٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ (آئی بی جی ای) نے ہر سال کی طرح اس سال بھی طلباء کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے حوالے سے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس فیسٹیول 2024 کا انعقاد کیا۔ جو ہفتہ بھر جاری رہے گا۔ فیسٹیول میں کل سات کھیل کھیلے جا رہے ہیں جن میں فٹ بال، کرکٹ، والی بال، بیڈ مینٹن، ٹیبل ٹینس، باسکٹ بال اور رسہ کشی شامل ہیں۔ ان کھیلوں میں تقریبا 150طلبہ اور تقریبا 50 طالبات حصہ لے رہیں ہیں۔
فیسٹیول میں فیکلٹی ممبران اور طلبہ و طالبات نے کافی جوش دیکھایا اور رنگارنگ غباروں، بینرز اور جھنڈیاں اٹھا کر مہمان خصوصی اور دیگر شرکاء سے تعارف کروایا.
مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد پر منتظمین کی تعریف کی اور کہا کھیل ہمارے لئے کلاس رومز کی طرح ضروری ہے کیونکہ بہترین مطالعہ کے لئے صحت مند دماغ کا ہونا لازمی ہیں، جس کے لئے کھیل کود میں حصہ لینا ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہو وہاں ہسپتال ویران ہونگے۔ اس قسم کے کھیلوں کے ساتھ ساتھ تقریری ، پوسٹرز، مشاعروں وغیرہ کے مقابلوں کے انعقاد کا بھی اہتمام کیا جائے تاکہ ہمارے نوجوان اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے آگے بڑھیں اور ان میں خود اعتمادی و انسانی اقدار کا جذبہ پیدا ہو۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب ہم شعبہ جات کے ساتھ ساتھ فیکلٹیز سطح پر کھیلوں، مشاعروں، پوسٹرز وغیرہ کے مقابلوں کا انعقاد کرے گے تاکہ طلباء کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جاسکے۔
ڈین پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین خلیل نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت سمیت ڈائریکٹر آئی بی جی ای پروفیسر ڈاکٹر اسد جان و دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے ہم نصابی سرگرمیوں سے طلباء کی ذہنی و جسمانی نشوونما ہوگی۔ ان میں آگے بڑھنے کا حوصلہ پیدا ہوگا۔
سابق ڈائریکٹر آئی بی جی ای پروفیسر ڈاکٹر اقبال منیر نے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت ، ڈین پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین خلیل اور دیگر مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی ایسے ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس اصولوں ڈسپلن، محنت، ایک دوسری کی عزت، برداشت اور ٹیم ورک کو اپنا کر نہ صرف ہمیں جسمانی صحت بلکہ ہماری ذہنی نشوونما کو بھی تقویت ملی گی۔
ڈائریکٹر آئی بی جی ای پروفیسر ڈاکٹر اسد جان نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت، ڈین پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین خلیل سمیت فیکلٹی ممبران اور طلبہ وطالبات طالبات کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button