باجوڑ: تمام علاقوں کو دوبارہ سے 4 گھنٹوں کی بجلی کی فراہمی جاری کرنے کا اعلان

Spread the love

تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ کے علاقائی مشران بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کے ساتھ ڈی سی کانفرنس روم میں ایک گرینڈ جرگہ کا انعقاد ۔ اجلاس میں نو منتخب ایم این اے مبارک زیب خان، تحصیل چیئرمین سب ڈویژن خار حاجی سید بادشاہ ، ایس ڈی او واپڈا اور ضلع باجوڑ کے مختلف علاقوں کے علاقائی مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ملاقات میں ضلع باجوڑ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے تفصیلی بحث زیر غور لائی گئی ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق نے ایس ڈی او واپڈا کو ضلع باجوڑ میں 4 گھنٹے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔ مشران کے جانب سے ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button