
ریسکیو 1122 دیرلوئر نے ضلع بھر میں 534 ایمرجنسیز پر رسپانس کرتے ہوئے 485 شہریوں کو بروقت ایمرجنسی سروس فراہم کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ابرارعلی نے ماہ اپریل کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوۓ بتایا کہ ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو اپریل کے مہینے میں 5230 کالز موصول ہوٸیں جس میں 534 ایمرجنسیز کالز تھیں ان ایمرجنسی کالز میں 201 میڈیکل ایمرجنسیز، 44 روڈ ٹریفک حادثات، 18 اگ لگنے، 06 لڑاٸی جھگڑے اور گولی لگنے، 9 عمارت گرنے ، 7 ڈوبنے اور 42 دیگر متفرق ایمرجنسیز کے واقعات پر بروقت رسپانس کرتے ہوۓ بعض مریضوں کو موقع پر اور بعض کو ابتدائی طبعی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتالوں کو منتقل کیا۔ ایمبولینس ریفرل سروس کے تحت ڈاکٹرز کے طرف سے ریفر کردہ 207 مریضوں کو ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ سٹاف کے زیر نگرانی میں ضلع کے اندر اور صوبے کے مختلف ہسپتالوں کو منتقل کیا گیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 دیر لوئر