واٹس ایپ صارفین کی پرائیویسی بڑھانے کے لیے نیا فیچر

Spread the love

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کی پرائیویسی میں ایک اور جہت شامل کرنے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے۔

یہ فیچر واٹس ایپ کالز کے دوران صارفین کے آئی پی ایڈریس کی حفاظت کرے گا اور ان کی لوکیشن کو ظاہر ہونے سے روکے گا۔

اس فیچر کے تحت صارفین کی تمام کالز براہ راست منسلک ہونے کے بجائے واٹس ایپ سرور کے ذریعے منسلک ہوں گی۔ اس کا مطلب ہے کہ صارف کا IP کال وصول کرنے والے شخص کو نظر نہیں آئے گا۔

گروپ کالز پہلے ہی واٹس ایپ کی ڈیفالٹ سیٹنگز کے تحت سرور سے گزرتی ہیں، اس لیے صارفین کو انفرادی کالز کے دوران آئی پی کو چھپانے کے لیے سیٹنگز میں جا کر اس آپشن کو آن کرنا ہوگا۔

صارفین سیٹنگز میں پرائیویسی اور ایڈوانسڈ آپشنز میں جا کر پروٹیکٹ آئی پی ایڈریس ان کالز آپشن کو منتخب کر سکتے ہیں۔

آپشن کو بند کرنے کے لیے بھی اسی طریقہ کار کو اپنانا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button