
چکدرہ(احسان دانش) میری بیٹی کو اغوا کرنے کی کوشش گاؤں والوں نے ناکام بنا دی الٹا پولیس مجھے اٹھا کر لے گئی اور تشدد کا نشانہ بنایا ، علی مست چکدرہ کے رہائشی فضل اکبر نے درجنوں مقامی افراد کے ہمراہ پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے مقامی پولیس کے روئیے پر تشویش کا اظہار اور متعلقہ حکام بالا سے انصاف کا مطالبہ کیا ، انہوں نے بیٹی کے اغوا کی واردات ناکام بنانے اور ملزمان پکڑ کر پولیس کے حوالہ کرنے پر اہلیان علی مست کا شکریہ ادا کیا ، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان ایڈووکیٹ ، گل محمد اور جان محمد نے دن دیہاڑے سکول جانیوالی لڑکی کو اغواء کرنے کے رونماء ہونے والے واقعہ اور بعد ازاں لڑکی کے والد کے خلاف مقدمے کے اندراج کی شدید مذمت کی اور اس امر پر تشویش ظاہر کی کہ پولیس روزانہ علی مست کے بے قصور لوگوں کو تنگ کر رہی ہے ، انہوں نے پولیس کے ہاتھوں شہریوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ فوری بند کرنے اور واقعہ کی شفاف انکوائری کا پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سرعام اغواء ہونے والی لڑکی اغواکاروں کے چنگل سے آزاد کرانا کوئی جرم نہیں اور اگر پولیس معصوم شہریوں کو بلاجواز تنگ کرنے سے باز نہیں آئی تو علاقہ بھر کے عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے اور اس سے علاقے کے امن کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں ـ