سوات: سنٹرل ہسپتال کا لیبرروم اورگائنی وارڈ اذیت خانہ میں تبدیل

Spread the love

سوات ( بیورورپورٹ) حکومتی دعوے حقیقت کے برعکس ٗ سنٹرل ہسپتال کا لیبرروم اورگائنی وارڈ اذیت خانہ میں تبدیل ٗ ہوگئے۔عملہ کانامناسب رویہ سے مریض رُل گئے، صوبائی وزیراوراعلیٰ حکام کاہسپتال انتظامیہ کی طرف سے سب اچھاہے، کی رپورٹ پراکتفا، حکومتی لوگوں کی ہسپتالوں کا دورہ محض فوٹوسیشن تک محدود، خواتین عملہ خواتین مریضوں کے لئے درد سربن گئی، مریضوں کی علاج ومعالجے اوردادرسی پرتوجہ دینے کے بجائے ان کے ساتھ غیرمناسب رویہ باعث تشویش، تفصیلات کے مطابق سنٹرل ہسپتال کا لیبرروم اورگائنی وارڈ میں مسیحاؤں کی روپ میں تعینات عملہ مریضوں کے لئے درد سربن گئی ہے اور حکومتی ان دعوؤں سے اس وقت پر وہ اٹھ جاتاہے، جب کسی مریض یا ان کے ساتھ ہسپتال جانے والوں کاان سے وابستہ ہوجاتاہے ایک طرف حکومت کی طرف سے دعوے کی جارہی ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں لوگوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مریضوں کاخاص خیال رکھاجاتاہے، عملہ کو مریضوں کیساتھ بہتررویہ اختیارکرنے کاپابند بنایاگیاہے لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس ہے، حقیقت کچھ یوں ہے کہ لیبر روم اورگائنی وارڈ اردلی سے لیکر تمام عملہ کامریضوں کے ساتھ غیرمناسب ذریعے مریضوں کااستقبال کیاجاتاہے اورکوئی بھی مریضوں کی دادرسی کے لئے موجود نہیں ہوتے، گھنٹوں گھنٹوں گزرجاتی ہے لیکن مریضوں کے قریب کوئی مسیحا آکر ان کی دادرسی کے لئے نہیں ہوئی، بار بار رابطہ کرنے کے بعد مریضوں اوران کے لواحقین کو بھی شدید شرمندگی کاسامناکرناپڑتاہے اور جب کوئی اس صورتحال سے متعلقہ حکام کو آگاہ کرتے ہیں تو پھراس کابھی الٹااثرپڑتاہے اس سلسلے میں جب صوبائی وزیرفضل حکیم خان کوآگاہ کیاگیا تواس کابھی الٹا اثرپڑااورشکایت کنندہ مریضوں کیساتھ مزید سختی اورغیر مناسب رویہ اختیارکیاگیا۔ یہاں تک کہ ان سے کہاگیاکہ آپ لوگوں نے شکایت کی ہے اسلئے آپ کواس اذیت ناک صورتحال کاسامناہے، متعلقہ ڈاکٹرجوخودکوایم ایس ظاہرکرتاہے، فضل حکیم کے کہنے پر لیبر روم تک آکرواپس چلے گئے،اس بارے بعض الفاظ زیرقلم آنا نہیں چاہئے۔ تاہم حکومت سے مطالبہ ہے کہ صرف زبانی جمع خرچ اور ہسپتال حکام کی فرضی رپورٹ پر اکتفاکرنے کے بجائے اصلاح احوال کرکے لوگوں کو ان ظالموں سے نجات دلائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button