
چکدرہ (احسان دانش ) پاکستان سٹیٹ ائیل ملک کی سب سے بڑی پٹرولیم کمپنی ہے جو کہ ملک کے اندر پٹرولیم کی سپلائی کا کام بااحسن طریقے سے انجام دے کر معیار اور مقدارپر سمجھوتہ نہیں کرتی ملک کے اندر ہزاروں پٹرول پمپس پر اپنے کنزومر کو ہرقسم کی سہولیات فراہم کر نے کے لیے کوشاں ہے ان خیالات کا اظہار چکدرہ میں حیات خان پٹرولیم کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے پی ایس او کے ڈویژنل منیجر سمیع اللہ جان مینجر فیسلٹی رابعہ طارق ڈویژنل منیجر فضل منصور نے کہا کہ پاکستان کے قیام سے لیکر اب تک پاکستان سٹیٹ ائیل کمپنی ملک کے اندر پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں مصروف عمل ہے اور ہرقسم حالات میں ملک کے اندر تیل کی کھپت پوری کرتی ہے جبکہ ملک کے کونے کونے میں پٹرول پمپس میں اپنے صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کر تی ہے اس موقع پر پٹرول پمپ کے مالک حیات خان انکے بھائیوں ہستم خان،حسن خان نے خطاب میں کہا کہ ہم اپنے صارفین کو یقین دلا تے ہیں کہ ہمارے پٹرول پمپ پر معیار اور مقدار کو ہر صورت میں بحال رکھا جائیگا اس موقع پر ڈویژنل منیجر سمیع اللہ جان منیجر فیسلٹی میڈم رابعہ طارق ڈویژنل منیجر فضل منصورخان محمد نعمان ڈی ضی ایم پشاور محمد شہزاد خان محمد اسماعیل کو شیلڈز اور تحائف پیش کی گئی۔