
بونیر(اے ار عابد سے)
افعان مہاجر کیمپ کوگا بونیر میں Helvetas انٹرنیشنل کے تعاون سے mother’s day منایا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر مندنڑ مریم بختاور مہمان خصوصی تھی ۔تقریب میں مہاجر کیمپ کے افعان خواتین بڑی تعداد میں شریک ہوئیں ۔ اس موقع پر ملکر کیک کاٹا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے شرکاء سے مختصر خطاب میں کہا کہ وہ مدر ڈے تقریب میں شریک ہونے پر بہت خوشی ہوئی ۔انہوں نے مذید کہا کہ ھمارے معاشرے میں ماں کی بے لوث محبت اور لگن کو تسلیم کیا جاتا ہے اور سب ان کی تعریف کرتے ہیں اور ہر خاتون اپنی مناسب وقت پر ماں بننے کی سعادت حاصل کرتی ہے اور وہ ماں کی صورت میں اپنی خاندانوں اور برادریوں کی ریڑھ کی ہڈی بنتی ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر میڈم مریم بختاورنے خواتین کو با اختیار بنانے اور ان کی معاشی ترقی کے لیے کام کرنے اور افعان مہاجر کیمپ کوگا میں تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے Helvetasانٹرنیشنل کی کاوشوں کو سراہا ہے۔