
تیمرگرہ : ملاکنڈ بورڈ کے زیر اہتمام انٹر کے سالانہ امتحانات 23مئی سے شروع ہونگے امتحانات کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی،امتحانات میں دو ہزار سے زائد سپروائزی سٹاف کی تعیناتی کمپیوٹرائزڈ ڈرا کے زریعے کردی گئی ہے جبکہ امتحانات میں 280امتحانی سنٹرز قائم کی گئی ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین و کنٹرولر امتحانات محمد نسیم خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ میڑک کے سالانہ امتحانات کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے سالانہ امتحانات 23مئی سے شروع ہونگے، امتحانی ہالوں میں سپروائزری سٹاف کی تعیناتی کیلئے کمپیوٹرائزڈ ڈرا کے زریعے کی گئی ہے انھوں نے کہاکہ امتحانات میں 70 ہزار سے طلبہ وطالبات شریک ہونگے جس کیلئے 280امتحانی ہالوں کا قیام عمل میں لایاگیا ہے انھوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انٹر کے سالانہ امتحانات ہر صورت میں صاف اور شفاف بنائے گے جبکہ نقل مافیا کے خاتمے کیلئے خصوصی معائنہ ٹیمیں تشکیل دینے کی منظوری دی گئی ہے انھوں نے کہاکہ 23مئی سے شروع ہونے والے انٹر امتحانات کے انعقاد کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے جبکہ امتحانات کو صاف اور شفاف بنانے کیلئے والدین سے خصوصی تعاون کی ضرورت ہے۔