چترال: آغاخان ایجنسی فارہبیٹاٹ کے زیراہتمام سکول سیفٹی ڈے کے حوالے تقریب کا انعقاد

Spread the love

چترال(سیدنذیرحسین شاہ نذیر) آغاخان ایجنسی فارہبیٹاٹ(AKAH)کے زیراہتمام اے کے ای ایس سکول اویرک گرم چشمہ میں سکول سیفٹی ڈے کے حوالے خصوصی تقریب کاانعقاد کیاگیا۔جن میں سکولوں کی عمارات کودرپیش مختلف قدرتی آفات کے بارے میں آگاہی تقاریرکے علاوہ اس موضوع پرآزمائش کے مقابلے اورقدرتی آفات سے بچنے کے لئے عملی مظاہرہ کئے گئے۔تقریب میں طلباء وطالبات سمیت مختلف مکتبہ فکر 250سےزائدخواتین حضرات نے شرکت کی ۔نیشنل سکول سیفٹی ڈے کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے چترال سکاوٹس کے صوبیدارفضل ربی،پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول اویرک زارحیات، ،انری سیکرٹری نامدارکونسل محمدولی،پرنسپل الناصرسکول گرم چشمہ فضل حمید،وائس پرنسپل پامیرسکول بہادرشاہ،ٹرنینگ افیسر (AKAH)سجادعلی،فرزانہ سلیم ،امیرعلی اوردوسروں نے کہاکہ سکول سیفٹی کاقومی دن 2008سے (AKAH)کے زیراہتمام ہرسال منایاجاتاہے تاکہ قدرتی آفات کے نتیجے میں سکولوں میں انسانی جانوں کاضیاع کم سے کم ہو۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کبھی بتاکر نہیں آتےبلکہ ہر قدرتی آفت اچانک ہوتا ہے اس لیے پہلے ہی سے حفاظتی اقدامات کو اپنے ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ ایسے کوئی آفات آنے کی صورت میں نہ صرف اپنا بچاؤ کرینگے بلکہ انسانیت کو بھی کسی بھی قدرتی آفات سے بچانے کے لیے کام کرنا ہوگا ۔ تاکہ کسی بھی قدرتی آفت کے نتیجے میں کم سے کم انسانی زندگی متاثر ہو۔انہوں نےمزیدکہاکہ2005 کے زلزلے اور 2010 کے سیلاب نے معاشرتی زندگی کو بربادکی تو وہاں تعلیمی ادارے اور طلباء و طالبات بھی محفوظ نہیں رہے ۔زلزلے اور سیلاب کی تباہ کاری میں پاکستان دسویں نمبر پر ھے ۔2005 کے زلزلے میں 17000 طلباء اور 2010کے سیلاب میں لگ بھگ 10000 تعلیمی ادارے متاثر ہوئیں ۔بچے کسی بھی قوم کے قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں ان سے قوم کی مستقبل جڑی ہوتی ھے ان کو محفوظ تعلیمی ماحول مہیا کرنا وقت کی ضرورت ھے ۔موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے أئے دن یہ خطرات بڑھتے ہی جارہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button