سوات(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کے زیر صدارت ضلعی رابطہ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس) ابرار وزیر، ریسکیو 1122، محکمہ صحت سوات، محکمہ سوشل ویلفیئر، محکمہ تعلیم، لوکل گورنمنٹ، سول ڈیفنس اور دیگر سرکاری اداروں کے نمائندگان کے ساتھ ساتھ نجی تنظیموں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں شریک عوامی فلاح و بہبود کے لیے وقف نجی تنظیموں کے نمائندگان نے ڈپٹی کمشنر سوات کو ضلع سوات کےلوگوں کی فلاح و بہبود اور ریلیف کے لیے اپنی جاری سکیموں اور دیگر کاوشوں پر تفصیل سے آگاہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر سوات نے بنیادی خدمات کی فراہمی زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ سوات اور متعلقہ محکموں کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی۔