
سوات(بیورورپورٹ) سوات میں سیاحت کے فروغ اور سیاحتی مقامات تک بہ آسانی رسائی کے لئے بند سڑکوں کو کھولنے کے لئے کام جاری ہے اورگزشتہ شدید بارشوں کے نتیجے میں گبرال سے باڈگوئی پاس کے مختلف مقامات پر ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیئرز گرنے کی وجہ سے بند روڈ کو ہرقسم کے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر سوات کی ہدایت پر روڈ کی بحالی کاکام شروع کردیا گیا اور
محکمہ سی اینڈ ڈبلیو سوات کی بھاری مشینری کے ذریعے روڈ کے مختلف مقامات پر جمے ہوئے گلیشیئرز اور لینڈ سلائیڈنگ کا ملبہ ہٹا کرمقامی لوگوں اور سیاحوں کے لئے بحال کردیا گیا ہے ۔