سوات: 3 تا 7 جون 2024 تک انسداد پولیو مہم

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) سوات میں 3 تا 7 جون 2024 تک انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی ۔ اس سلسلے میں ضلعی انسداد پولیو کمیٹی اور ای پی آئی ٹاسک فورس کا اجلاس ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کے زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں پانچ روزہ پولیو قطرے پلانے کی مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہداللہ،اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ ڈی ایچ اوسوات ڈاکٹر محمد سلیم خان، ای پی آئی کوارڈینیٹر ڈاکٹر لیاقت علی اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔فورم کو این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر ذیشان نے پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں مہم کے دوران 316777 گھرانوں میں موجود 469442 بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائینگے جس کیلئے 450 ایریا انچارج اور 100 یونین کونسل میڈیکل آفیسرزکے زیرِ نگرانی 2026 ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں جوبچوں کو گھر گھر جاکرپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے تمام پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button