
سوات(بیورورپورٹ)
سوات میں فتح پور پولیس نے گھر سے چوری کرنے میں ملوث ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے چوری شدہ 4 تولے سونا، 2 لاکھ 90 ہزار روپے نقدی سمیت دیگر سامان برآمدکرلیا ۔ ایس ایچ او تھانہ فتح پور سیدرحمان نے دن دیہاڑے گھر سے چوری کرنے میں ملوث ملزمان لقمان ولد شاہ خالد، سلیمان اور ذاکر اللہ پسران جمرود ساکنان برہم پٹئی کو گرفتار کرلیا ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔