
لوئیر دیر)
ملک کے دیگر شہریوں کی طرح دیرلوئر بھی ان دنوں شدید گرمی کے لپیٹ میں ہے جسکی وجہ سے ملک بھر سے سیاحوں نے دیرلوئر اپر دیر اور چترال کا رخ کر لیا ہے ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس دیرلوئر نے سیاحوں کی سہولت کیلئے ضلع بھر میں مختلف بازاروں میں کیمپ لگائے ہیں جسمیں سیاحوں اور مسافروں کیلئے ٹھنڈے پانی اور مشروبات کا اہتمام کیا گیا ہے اور روزانہ کی بنیادوں پر سیاحوں اور مسافروں میں ٹھنڈا پانی اور مشروبات تقسیم کئے جاتے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس سیاحوں کی رہنمائی ان کو سیاحتی مقامات تک جانے والے راستوں اور موسم سے بھی آگاہ کرتے ہیں اسسٹنٹ کمشنرتیمرگرہ ڈاکٹر ند اقبال ڈی ایس پی سرکل اقبال نسیم اور ٹریفک انچارج خان نظر خان کا کہنا تھا کہ سیاحت کی فروغ اور موسمی حالات کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے سیاحوں اور شہریوں کی سہولت کیلئے مزکورہ کیمپ لگائے ہیں اور گرمی کی اختتام تک ٹریفک پولیس اپنی دیگر ذمہ دارویوں کے ساتھ سیاحوں اور شہریوں کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گی تاکہ سیاحوں کو سیاحتی مقامات تک جانے میں کوئی دشواری پیش نہ ائیں۔۔۔